صلح کروانا پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے اور اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں صلح کروانے کا حکم بھی ارشاد فرمایا ہے۔ پارہ26 سورۃ الحجرات کی آیت نمبر9 میں اللہ عزوجل کا فرمان عالیشان ہے:
(ترجمہ ) ’’اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑیں تو ان میں صلح کرائو‘‘۔
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : '' کیا میں تمہیں روزے،نمازاور صدقے سے بڑھ کر افضل درجات کے اعمال نہ بتاؤں؟ '' صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے کہا : کیوں نہیں ، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ''آپس کے میل جول اور روابط کو بہتر بنانا ۔ (اور اس کے برعکس) آپس کے میل جول اور روابط میں پھوٹ ڈالنا (دین کو) مونڈ دینے والی خصلت ہے ۔ ''
گدون کے علاقہ بادہ تحصیل ٹوپی میں آٹھ سالہ پرانی دشمنی جرگہ مشران کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی اوردونوں فریقین کے درمیان باقاعدہ راضی نامہ ہوگیا۔
جرگہ مشران مولانا فضل باقی صاحب حاجی غفورخان جدون
گل عجب کاکا، ایس ایچ او تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ شمس القمر صاحب، اجون خان جدون، محمد رحیم جدون تحصیل میئر ٹوپی، عادل خان تحصیل میئر چھوٹا لاہور سھیل خان ٹوپی، قاری محمد سلیمان و دیگر جرگہ مشران کی کاوشوں سے بادہ گدون میں 02خاندانوں حاجی نوررحمان جدون گل حمید محلہ عیسی خیل اور نوراز ولد امان خان ہمٹ خیل کے مابین آٹھ سالہ دشمنی ختم ھوکر دونوں خاندان کے درمیان آج باقاعدہ ایک تقریب میں راضی نامہ ہوگیا۔
جرگہ مشران کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت دونوں فریقین کے مابین صلح ممکن ہوا.
ذرائع کے مطابق آٹھ سال سے دو خاندانوں گل حمید نوررحمان فضل الرحمان علی رحمان جلالی عیسی خیل اور نوراز ولد امان خان کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی۔ دونوں فریقین کا تعلق ایک ہی گاوں سے ہے ۔آج علاقہ مشران و جرگہ مشران کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی اور دونوں فریقین شیر و شکر ہوگئے اور مسجد میں جرگہ مشران اور عمائدین علاقہ کی موجودگی میں قران پاک پر حلف اٹھا لیا کہ آیندہ کے لئے بھائیوں جیسے زندگی گزاریں گے. جرگہ کی انتھک کوششوں سے اللہ تعالٰی نے آج صلح کو عملی شکل دی اور آج مسجد صدیق اکبرؓ بادہ گدون برجماعت میں دونوں فریقین ایک دوسرے کیساتھ بغلگیر ہوگئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں