سات سال سے انصاف کے منتظر 65 سالہ بزرگ نے بھائی کے قاتلوں کو احاطہ عدالت میں قتل کر دیا
صوابی میں سات سالوں سے انصاف کے منتظر 65 سالہ بزرگ نے بھائی کے قاتلوں کو احاطہ عدالت میں قتل کر دیا، صوابی میں پیش آئے واقعے کے بعد 2 افراد کو قتل کرنے والے بزرگ نے بنا کسی مزاحمت کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں برسوں تک بھائی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کیلئے عدالتوں کے چکر لگانے والے شخص نے قانون اپنے ہی ہاتھ میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع صوابی کے جوڈیشل کمپلیکس میں 65 سالہ شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کے 2 قاتلوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
*ڈی پی او صوابی، ایس پی انوسٹی گیشن صوابی اور ایس ڈی پی او صوابی نے فوری طور پر کرائم سین کا وزٹ کیا اور جائے واردات کا جائزہ لیا*
*فریقین کے مابین عرصہ دراز یعنی 2015 سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی،
مقتولین افسر اقبال ولد رضاء خان سکنہ باچائی اور اورنگزیب ولد اکرام سکنہ ڈوڈھیر تاریخ پیشی کی غرض سے عدالت آئے ہوئے تھے کہ اس دوران ملزم فقیر گل ولد حسین خان سکنہ باچائی نے ان پر پستول سے فائرنگ کرکے جس سے مسمی اورنگزیب سکنہ ڈوڈھیر موقع پر جانبحق جبکہ مسمی افسر اقبال سکنہ باچائی ہسپتال میں دوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لا کر جانبحق ہوا۔
ملزم اور مقتول فریق کے مابین 2015 سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی، ملزم کو موقع پر ہی بغیر کسی مزاحمت کے آلہ قتل پستول سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا
بتایا گیا ہے کہ 65 سالہ گرفتاری بزرگ شہری کا چھوٹا بھائی 2015 میں اراضی کے تنازعے پر قتل کردیا گیا تھا۔ بھائی کے قتل کے بعد ملزم نے بدلہ لینے کے بجائے قانون کا راستہ اپنایا اور قانون کے ذریعے بھائی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کی کوشش کی، تاہم گزشتہ 7 سالوں سے عدالت کے چکر کاٹتے کاٹتے بزرگ شہری کی ہمت جواب دے گئی۔
ملزمان کا تعلق بااثر افراد سے بتایا گیا جبکہ یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اثر ورسوخ کی وجہ سے ہی گرفتاری بزرگ شہری کے بھائی کے قاتلوں کو تاریخ پر تاریخ ملتی رہی۔ ان تمام حالات میں 65 سالہ ملزم نے عدالت میں پیشی پر آنے والے 2 افراد کو احاطہ عدالت میں ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ بعد ازاں بزرگ نے بنا کسی مزاحمت کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
#Swabi #police #swabipolice #

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں